Home Latest News Urdu نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے چینی سفیر جیاؤ ژیڈونگ کی ملاقات۔
Latest News Urdu - September 28, 2023

نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے چینی سفیر جیاؤ ژیڈونگ کی ملاقات۔

.

نگراں وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چین کے سفیر جیاؤ ژیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آئی ٹی میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر میں تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاک چین اشتراک ایک سنگِ میل بن سکتا ہے، چین کے تعاون سے موبائل فون بیٹریز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ مائیکرو چپس و دیگر ٹیلی کام مصنوعات بنانے کے لیے نہایت سازگار ماحول ہے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کو چینی مارکیٹ تک رسائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا فروغ ناگزیر ہے، یورپ اور امریکا کی طرح چین پاکستانی آئی ٹی ایکسپورٹ کے لیے بھی پرکشش مارکیٹ بن سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کر رہے ہیں، پاک چین نوجوانوں کے مابین ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہو گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی درس گاہوں کے عالمی معیار کی چینی جامعات سے اشتراک کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Comments Off on نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے چینی سفیر جیاؤ ژیڈونگ کی ملاقات۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔