Home Latest News Urdu نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہواوے پاکستان کےوفدکی چیف ایگزیکٹو افسر کی قیادت میں ملاقات۔
Latest News Urdu - September 7, 2023

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہواوے پاکستان کےوفدکی چیف ایگزیکٹو افسر کی قیادت میں ملاقات۔

۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہواوے پاکستان کے وفدنے چیف ایگزیکٹو افسر اتھان سن کی قیادت میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق اتھان سن نے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا کہ ہواوے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹم کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں سو کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی مراکزقائم کئے جا چکے ہیں ۔ وزیرِاعظم نے ہواوے کی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترویج کے حوالے سے اقدامات کوسراہا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہواوے پاکستان کے نوجوانوں خاص کر دور دراز علاقوں کے رہنے والوں اور خواتین کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت کے حوالے سے حکومت کی معاونت کرے گا۔ انہوں نے ہواوے کی پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِاعظم نے ہواوے کو پاکستان میں موبائل فون سیٹس کی تیاری کا پلانٹ لگانے کی بھی ترغیب دی۔ ملاقات میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف بھی موجود تھے

Comments Off on نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہواوے پاکستان کےوفدکی چیف ایگزیکٹو افسر کی قیادت میں ملاقات۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…