نینگشیا کمیونکیشنز کو گلگت شندور روڈ کا ٹھیکہ مل گیا۔
.
چینی کمپنی نینگشیا کمیونکیشنزکے آفیشل بیان کے مطابق اس نے سی پیک کے متبادل روٹ گلگت-شندور روڈ کے پیکج-2 کا تعمیراتی ٹھیکہ جیت لیا ہےجو گلگت-شندور-چترال روڈ کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ، قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے جون 2021 میں گلگت-شندور روڈ 216 کلومیٹر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) جو وزارت مواصلات کے ماتحت ایک ادارہ ہے وہ اس پراجیکٹ سے متعلق امور کو آگے بڑھا رہا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…