Home Latest News Urdu نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات۔
Latest News Urdu - June 27, 2024

نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات۔

.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیوآئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے مشن آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، چین تعلقات، سیکیورٹی امور ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔چینی ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کیوآئی یانجن نے داسو واقعے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔ چین کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزری گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Comments Off on نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات۔

Check Also

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ چین میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں

وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں،شزہ فاطمہ گ…