Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و آئی ٹی لی لیچینگ کی ملاقات،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و آئی ٹی لی لیچینگ کی ملاقات،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیتے ہوئے سی پیک فیز ٹو کے حوالے سے مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چین کے ساتھ صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک فیزٹو میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر صنعت و آئی ٹی لی لیچینگ کی ملاقات،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس اختتام پذیر، 1.492 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط