وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے
.
وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ (سی ایچ ایس) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند، ازبکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر ایس سی او سی ایچ ایس میں شرکت کر رہے ہیں جو اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ایس سی او تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی بھی شرکت متوقع ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…