وزیر اعظم شہباز شریف نے چین سے کے سی آر منصوبےکو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔
.
وزیراعظم شہباز شریف نے چین سے باضابطہ طور پردرخواست کی ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو سی پیک منصوبوں میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ درخواست اسلام آباد میٹرو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر کی جس میں عوامی جمہوریہ چین کے چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو بھی موجود تھیں۔ اس سے قبل سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعلیٰ مراد کو وزیراعظم نے بتایا تھا کہ کے سی آر پروجیکٹ کو سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…