Home Latest News Urdu وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

.

وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ 5 روزہ دورے کے اختتام سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتے کو وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا جنگ جوؤں کے میوزیم کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کو سراہا اور کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ، پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالامال ہے ، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم کو اپنے آبائی شہر شی-آن میں ٹیرا کوٹا واریئرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی ۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے شی آن میں یانگلنگ ایگری کلچر ڈیمونسٹریشن بیس کا دورہ بھی کیا۔

Comments Off on وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …