وزیر اعظم عمران خان 3 جنوری کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے۔۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان 3جنوری 2020ء کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے خصوصی اقتصادی علاقے کا افتتاح کریں گے۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ اقتصادی ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ایف آئی ای ڈی ایم سی کی ایک پریس ریلیز میں چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیر صنعت و حرفت محمد اسلم اقبال نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بنیادی انفراسٹریکچر کی تعمیر کو بروقت یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






