وزیر اعظم عمران خان آج گوادر کا خصوصی دورہ کریں گے۔
.
وزیر اعظم عمران خان مختلف ایم او یوز پر دستخط کرنے کے لئے آج گوادر کا خصوصی دورہ کریں گے جس میں 1.2 ایم جی ڈی پانی صاف کرنے والے پلانٹ اور بلوچستان کے لئے سولر جنریٹرز گرانٹ بھی شامل ہے۔ ان کے ساتھ اہم وفاقی وزراء اور مشیر بھی شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نارتھ گوادر فری زونز ، گوادر فری زون میں کاروباری اداروں ، گوادر ایکسپو بلڈنگ اور دیگر کارخانوں جیسے مختلف منصوبوں کی سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ مزید برآں چینی سرمایہ کار اور کویت ، عمان ، مصر ، کینیا اور قطر کے سفیر بھی سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھاکہ بی آر آئی کے تحت منصوبوں نے بنیادی ڈھانچے ، توانائی ، بندرگاہوں اور صنعتی پارکوں میں اہم اور بڑی پیشرفت کی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …