Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - March 22, 2022

وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال۔

.

چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے سائیڈ لائنز پر اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آمد پر سٹیٹ کونسلر وانگ یی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ جو اب جاری ہے، صنعتی ترقی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر پاکستان کی اقتصادی ترقی کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقعوں سے فائدہ اٹھانے دعوت دی اوران کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…