Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے پُر امید۔
Latest News Urdu - December 15, 2020

وزیر اعظم عمران خان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے پُر امید۔

Enter Your Summary here.

خصوصی اقتصادی علاقوں کے بورڈ آف اپروول کی ساتویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ان خصوصی اقتصادی علاقوں سے پیدا ہونے والی معاشی سرگرمیاں مقامی ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گی۔ بی او اے نے سپیشل اکنامک زونز انٹرپرائز ایڈمیشن اینڈ سیل/لیز آف پلاٹ ریگولیشنز 2020 اور آن لائن سپیشل اکنامک زون ایم آئی ایس ماڈیول کے اجراء کی منظوری دی ہے۔یہ ماڈیول دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو حقیقی معنوں میں تیسری پارٹی پر انحصار کیے بغیر سپیشل اکنامک زونز میں داخلے میں مدد فراہم کرے گا۔ مزید برآں اجلاس میں بلوچستان کے صدیقن ٹِن پلیٹ اور سروس لانگ مارچ ٹائر سپیشل اکنامک زون جامشورو کو سول انٹرپرائز سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا گیا۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے پُر امید۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …