وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے چین کے گرین سٹی ماڈل کی پیروی کےخواہاں۔
.
وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام گرین فنانسنگ ایجادات کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے حالانکہ اس میں عالمی کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئےپاکستان کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں اور ان خطرات پر قابو پانے کے ممکنہ اقدامات کے طور پر گرین سٹی تیار کرنے کے چینی ماڈل کی پیروی کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …