وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبہ کے پہلے خصوصی اقتصادی علاقے کی سنگِ بنیاد رکھ دیا۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبہ کے پہلے خصوصی اقتصادی علاقے کی سنگِ بنیاد رکھ دیا۔۔۔۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 3 جنوری 2020ء کو جمعے کے روز علامہ اقبال انڈسٹری سٹی، فیصل آباد کی سنگِ بنیاد رکھی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چینی تجارتی کمپنیاں اپنی پیداواری صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی خواہاں ہیں اور پاکستان چینی خصوصی اقتصادی علاقوں کے مساوی موزوں ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔ واضح رہے کہ موٹروے ایم-4، ساہیوالہ انٹرچینج، فیصل آباد کے مقام پر واقع علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی) سی پیک کے اس میگا پراجیکٹ کی تعمیر کرئے گی ۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس خصوصی اقتصادی علاقے سے 300,000 روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ اسی طرح چین اس میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ پاکستان علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ میں 35 ارب روپے خرچ کرے گا۔واضح رہے کہ اس خصوصی اقتصادی علاقے کی تکمیل نو مراحل میں مکمل ہوگی جس میں سے پہلا مرحلہ2021ء میں فعال ہو جائے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فارماسیوٹیکل اور سٹیل کی پیداواری یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو تقریباً 3200 ایکڑ اراضی پر محیط ہونگے۔ یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ کے نو خصوصی اقتصادی علاقوں میں سے اہم ترجیحات میں شامل تین خصوصی اقتصادی علاقوں میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا شمار ہوتا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…