وزیر اعظم عمران خان کا اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے رابطہ، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
.
وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات ، دوطرفہ مراسم کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے بارے میں بھی گفت و شنید کی اور چین کی کووڈ-19 ویکسین کی فراہمی میں پاکستان کی مدد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زور دے کر کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران اجتماعی اور انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” میں تبدیل کردیا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






