Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 29, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت۔۔۔۔

Enter Your Summary here.

سی پیک سے جڑےمنصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں چین کی کی مدد کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کئی شعبوں خصوصاً زراعت اور غربت کے خاتمے کے لئے چینی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے اور زیرِ تکمیل منصوبوں بشمول دوسرے مرحلے کے خصوصی اقتصادی علاقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نےمنصوبوں کی تکمیلی مدت کے لئے اہداف متعین کرنے خصوصاً بین الوزارتی کوارڈنیشن کو موثر بنانے کے ذریعے سے منصوبوں پر عمل درآمد میں آنے والی رکاوٹوں کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس کے علاوہ انہوں نے سی پیک اتھارٹی کو میگا پراجیکٹ کےدوسرے مرحلے میں منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…