وزیر اعظم عمران خان کی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانےکے لئے چینی حکام سے ملاقات۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن ڈاکٹر سونگ ہیلیانگ اور چیئرمین پاور چائنہ ڈاکٹر ڈنگ ین ژانگ سے آن لائن ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور قابل تجدید توانائی اور آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری سے متعلق تھی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر حکام نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی.
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …