وزیر اعظم عمران خان کی چینی سفیر نونگ رونگ سے خصوصی ملاقات ، سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ۔
.
وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر نونگ رونگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران چین کی غربت کے خاتمے کے تجربات، کووڈ-19 کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چینی سفیر کو غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ژی جن پنگ کا دورے کا جلد سے جلدخیرمقدم کرنے کا خواہاں ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …