وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک پر عملدرآمد کی رفتار تیز کر دی گئی۔
Enter Your Summary here.
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک کے متعدد منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ وزارت مواصلات نے آگاہ کیا ہے کہ کہ ہکلہ- ڈی آئی خان موٹر وے جون 2021 میں عوام کے لئے کھولا جائے گا اور خضدار-بسمہ منصوبے کا 40 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ مزید برآں خوشاب -آواران موٹر وے اور سوات موٹروے کا دوسرا مرحلہ تعمیراتی کام آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سی پیک پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی پیک کو گیم چینجر اور پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی کا مظہرقرار دیا ہے۔نیز انہوں نے سی پیک کو پاکستان میں سرمایہ کاری لا نے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …