وزیر اعظم پاکستان نے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی
.
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چین کے سنکیانگ ایغور خودمختار علاقے کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (ایکس پی سی سی) کے پارٹی سیکرٹری لی یفئی نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے چینی عوام کے گرمجوشی کے جذبات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی ترقی کے لیے بھرپور حمایت پر سی پی سی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ بیجنگ میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چینی قیادت کے مضبوط عزم کو سراہا۔ وزیراعظم نے سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان ثقافتی اور تاریخی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک کے نقطہ آغاز کے طور پر سنکیانگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سنکیانگ اور پاکستان کے پڑوسی علاقوں کے درمیان تجارت، روابط اور ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پاکستان کے ساتھ ایکس پی سی سی کے مضبوط ادارہ جاتی روابط اور سنکیانگ کے امن اور ترقی میں اس کے کردار کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پی سی سی کو پاکستان میں صنعتی ترقی، سیاحت، زراعت اور معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ ڈپٹی پارٹی سیکرٹری لی یفئی نے کہا کہ چین پاکستان کو ایک اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے اور تجارتی اور روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنکیانگ کی خودمختار علاقائی حکومت خنجراب سوست بارڈر کراسنگ کے ذریعے تجارت، روابط اور عوام کے درمیان تعلقات کو آسان بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …