Home Latest News Urdu وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالدمنصور کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو بزنس ٹو بزنس تعاون سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔
Latest News Urdu - November 17, 2021

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالدمنصور کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو بزنس ٹو بزنس تعاون سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

.

صنعتی، زرعی اور تکنیکی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ میگا پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا مقصد صنعتی، تکنیکی اور زرعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بزنس ٹو بزنس تعاون دوسرے مرحلے کا اہم خاصہ ہوگا۔مزید برآں انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز میں دی جانے والی ٹیکس مراعات کے بارے میں بھی بات کی۔ یہ اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

Comments Off on وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالدمنصور کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو بزنس ٹو بزنس تعاون سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …