Home Latest News Urdu وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کے حوالے سے متعلقہ عہدیداران کواحکامات جاری۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 31, 2019

وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کے حوالے سے متعلقہ عہدیداران کواحکامات جاری۔۔۔۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سی پیک منصوبوں کے کام کی پیش رفت تیز کرنے خصوصاً 800پانی کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لئے مشیروں کی تقرریوں کے مراحل کی تکمیل کو جلد نمٹانے کے لئےمتعلقہ عہدیداران کو احکامات جاری کیے ہیں۔جبکہ سی پیک منصوبہ میں شامل اس پراجیکٹ پر تقریباً 84۔6ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اسی طرح اعداد و شمار کے مطابق پراجیکٹ کے سبب سالانہ 800 ملین بجلی کے بلات کی بچت ہوگی اور تعمیل و محفوظ رکھنے میں عمل میں خرچ ہونے والے 90ملین کے اخراجات کی بھی بچت ہوگی جبکہ خیبر پختونخواہ کی 4۔2ملین آبادی سولر پینلز میں منتقلی کے اس واٹر سپلائی سکیم سے مستفید ہوگی۔اس اجلاس میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں چترال کے260میگاواٹ جامشِل تورن مور پراجیکٹ اور 350میگاواٹ تورن مور کرے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے ماہرین پراجیکٹس کا معائنہ بھی کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کےاجلاس میں سوات موٹروے کے فیز-IIکی تعمیر کی حامی بھرلی گئی تھی جسے اب پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ڈی ایس پی)کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…