وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے رشکئی سپیشل اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کر دیا
.
سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون کے فیز ون کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے فیزون کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کو بریفنگ دی گئی کہ 247 ایکڑ رقبے پر محیط فیز ون میں 18 زون انٹرپرائزز موجود، 7 زیر تعمیر ہیں، فیز ون سے 85 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ سی پیک کے تحت بننے والا رشکئی اکنامک زون معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے، فیز ون کی تکمیل پر صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محمد اعظم خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…