وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کا اظہار۔
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے اعلیٰ سطحی وفد کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا جس کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور خارجہ امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر نے کی۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر گفت و شنید کی اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر یانگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا دورہ حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی مضبوط رفتار کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں فریقوں کی جانب سے غیر متزلزل اور سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ ۔ انہوں نے “ون چائنا” پالیسی اور تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین سمیت چین کے تمام بنیادی ایشوز پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…