Home Latest News Urdu وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات
Latest News Urdu - January 23, 2024

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

.

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیر خارجہ اور چینی نائب وزیر خارجہ نے ہر آزمائش پر پورا اترنے والی تعاون پر مبنی تذویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا اور سی پیک اور باہمی اقتصادی اور مالی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے میں چین کے نائب وزیر خارجہ کی خدمات کی تعریف کی اور تمام امور پر چین کی جانب سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے پرتپاک میزبانی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئرن برادر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں مزید گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔

Comments Off on وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …