وزیر خزانہ بینک آف چائنہ سے اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں۔
.
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنہ سے مالی مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ بینک آف چائنا کے صدر لیو جن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک آف چائنا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت خوشی کی بات ہے اور پاکستان نے بینک کیساتھ اچھے مالی معاملات چلائے ہیں۔اس ملاقات کے دوران اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ بینک آف چائنا نے پاکستان کو بجٹ میں معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…