وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک پر ماہانہ سیکیورٹی جائزہ اجلاس کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دیں۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی اور وزارت داخلہ سے کہا کہ وہ ہر ماہ سی پیک کے حوالے سے سیکیورٹی جائزہ اجلاس کا انعقاد کریں۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری وزارت داخلہ، سیکرٹری وزارت اطلاعات اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ وزیر نے سی پیک کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حرکیاتی اور غیر حرکیاتی مشکلات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کو اپنے مقررہ اہداف کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ حکومت کو سیکیورٹی خطرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…