وزیراطلاعات عطاء تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات؛ سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ ژئی ڈونگ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک، پاک چین اسٹریٹجک تعلقات، میڈیا اور فلم کے شعبے میں جاری تعاون اور چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چینی سفیر نے عطاء اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور سی پیک کے بارے میں جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے پاک چین انفارمیشن کوریڈور کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پیک کے حوالے سے جعلی خبروں کے انسداد کے لئے حکومت سے حکومت اور میڈیا سے میڈیا کی سطح پر میکنزم وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…