Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف سےکمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن کی ملاقات
Latest News Urdu - June 30, 2022

وزیراعظم شہباز شریف سےکمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن کی ملاقات

.

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور اس کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے ملاقات کی۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ڈائریکٹر یانگ 29 اور 30 ​​جون 2022 کو پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر مسٹر یانگ کا استقبال سید طارق فاطمی اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی جناب ظفرالدین محمود نے کیا۔اس موقع پر ایمبیسڈر ممتاز زہرہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری اور وزارت خارجہ کے دیگر حکام  بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر یانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے انتہائی پرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈائریکٹر یانگ کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان وقت آزما آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر ہے۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف سےکمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن کی ملاقات

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …