وزیراعظم شہباز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔
.
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی جانب سے وزیر اعظم کو یہ دعوت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی تقریب کے موقع پر سمرقند، ازبکستان میں ملاقات کے دوران دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں”ایک موثر اور عملی رہنما” قرار دیا اور سی پیک منصوبے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …