وزیراعظم شہباز شریف نے 1650 میگاواٹ کے شنگھائی الیکٹرک تھر، تھل نووا تھر منصوبوں کا افتتاح کر دیا
.
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو تھرپارکر میں مشترکہ طور پر 1650 میگا واٹ کے شنگھائی الیکٹرک تھر اور تھل نووا تھر منصوبوں کا افتتاح کیا۔3.53 بلین ڈالر کی کل براہ راست سرمایہ کاری سے بنائے گئے، کوئلے سے چلنے والے یہ منصوبے سالانہ 11.24 بلین یونٹ کم لاگت بجلی پیدا کریں گے۔ان منصوبوں کے افتتاح سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔یہ منصوبے گزشتہ 4 سال سے التوا کا شکار تھے تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …