وزیراعظم شہباز شریف نے واپڈا کو دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے امور میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سی پیک کے ساتھ مربوط کرنےکی ہدایت کردی۔
.
دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کے دورے کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کو 2026-27 میں مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اس منصوبے کی طرف راغب کرنے کے لیے مزید تعاون کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) منصوبے کے آپریشنز کو چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے ساتھ مربوط کرے اور بین الاقوامی سرمایہ کار اس منصوبے میں استفادہ حاصل کریں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…