وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری۔
.
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پاک چین تعاون پر مبنی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے لاہور میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو درپیش چیلنجز پر ترجیحی بنیادوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چینی فرموں کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کو پاک چین کثیر الجہتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے دیگر ممکنہ مواقعوں پر بریفنگ دی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …