وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےقطری سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
.
وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے سی پیک کے سبب پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوحہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے توانائی، ہوا بازی، زراعت اور لائیو سٹاک، میری ٹائم، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…