وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
۔
وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) اظفر احسن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے ایک میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ وہ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ تعاون کے لیے اہم چینی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو ان کے آئندہ دورہ چین کے دوران سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آئندہ دورہ چین پہلے سے قائم لازوال تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور ان منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا جو فی الحال پائپ لائن میں ہیں تاکہ سرمایہ کاری کے لیے مزید راہیں ہموار ہوں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کے دورے کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ کے حکام دیگر امور کے علاوہ سی پیک پر گفت و شنید کریں گے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…