Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،اسےموثر ٹرانسمیشن پروجیکٹ قرار دےدیا
Latest News Urdu - September 30, 2021

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،اسےموثر ٹرانسمیشن پروجیکٹ قرار دےدیا

.

مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 2013ء میں شروع کیا گیا تھااوراسے سی پیک پروجیکٹ کے طور پر شامل کیا گیا اوراس کا تیزی سے ترقی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ مٹیاری سے لاہور تک 880 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن ، ٹرانسمیشن کے نقصانات سے بچانے میں مدد دے گی ، کیونکہ یہ ٹرانسمیشن لائن صرف 4 فیصد لائن لاسز برداشت کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک  بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس نے کورونا وائرس کی وبا سے قطع نظر مسلسل ترقی کی منازل طے کیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  یہ ملک میں تیزی سے صنعتی کاری کی راہ ہموار کرے گا تاکہ معیشت کو مستحکم کیاجا سکے۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،اسےموثر ٹرانسمیشن پروجیکٹ قرار دےدیا

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…