Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے دائرہ کارکو افغانستان اور دیگر ممالک تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
Latest News Urdu - March 5, 2021

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے دائرہ کارکو افغانستان اور دیگر ممالک تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں اپنے افتتاحی کلمات میں وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرق اور مغرب کی بڑی معیشتوں کے مابین تجارت کو آسان بنانے کے لئے علاقائی ممالک کو ایک مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک تیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پہلے سے ہی سرحد پار رابطوں کو یقینی بنا رہا ہے اور ای سی او ممبروں کو پہلے سے طے شدہ سرحد پار منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ تجارتی رابطے کو یقینی بنانے کے لئے ازبکستان- افغانستان-پاکستان ریلوے رابطے اور سی پیک کو افغانستان سے مربوط مستقبل کے منصوبوں کے طور پر منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے دائرہ کارکو افغانستان اور دیگر ممالک تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …