وزیراعظم عمران خان نے چینی وفد کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیوں کی یقین دہانی کرا دی۔
.
چینی کمپنیوں کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیوں کا بھی اعتراف کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لیے چین کے وسیع مواقعوں پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی کے لیے مکمل سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان صنعتی ترقی ، زراعت ، ماہی گیری ، سبزیاں اور پھل ، زیادہ افزائش والے مویشیوں ، آئی ٹی وٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں کے حوالے سے چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جبکہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر کابینہ کے وزراء اور چین کے سفیر نونگ رونگ موجود تھے جس میں انہوں نے چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ چینی وفد میں سی ای او ایزی پری فابریکٹڈ ہومز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل (پرائیویٹ) ، وائٹ لیویزیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، سی ای او زینگ بینگ ایگریکلچر پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او ایکسرٹ ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سی ای او چیلنج فیشن(پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل تھے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …