وزیراعظم عمران خان نےعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر چینی صدر ژی جن پنگ کا بیان قابلِ ستائش قرار دےدیا۔
.
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے زیرِ اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پرچین کے صدر ژی جن پنگ کے گزشتہ روز بیان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی تقریر موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنےکے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے اور انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں چین کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس تقریب کے دوران چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر ژی جن پنگ کا ایک پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور عالمی گلوبل وارمنگ سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر روشنی ڈالی تھی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …