Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کا دو روزہ چین کا کامیاب دورہ مکمل۔۔۔۔۔وطن واپسی۔۔۔
Latest News Urdu - October 9, 2019

وزیراعظم عمران خان کا دو روزہ چین کا کامیاب دورہ مکمل۔۔۔۔۔وطن واپسی۔۔۔

وزیراعظم عمران خان چین کا تیسرا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔اس دورے میں دونوں ملکوں نے مشترکہ اعلامیہ میں دو طرفہ مضبوط تعلقات اور سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی قیادت نے اس موقع پر باہمی مفاد عامہ اور دو طرفہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور چینی قیادت کی خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔ واضح رہے کہ سینو-پاک قیادت نے دو طرفہ سدا بہار شراکت داری کو سی پیک منصوبہ کے اگلے مرحلے کے ذریعے سے دونوں ملکوں کے عوام کے شاندار مستقبل کے لئے نئی راہیں متعین کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے چین کی یک ملک،دو نظام اور عدم مداخلت کی حکمت عملی کو چینی قیادت کی فہم و فراست سے مشروط قرار دیا ہے۔ جبکہ چین نے پاکستان کی ملکی سالمیت واستحکام اور دفاع کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ دونوں ملکوں کو اگلے مہینےمتوقع جوائینٹ کوآرپوریشن کمیٹی کے اجلاس سے کئی توقعات وابستہ ہیں۔اس ممکنہ اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے کئی زیرِ تکمیل پراجیکٹس خصوصاً مین لائن-1پراجیکٹ کو خاص پر ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔جبکہ مضبوط دوستی کے رشتے سے مربوط دو طرفہ قیادت نے چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے ذریعے سے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں نےچائینہ -پاکستان اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیشن سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے اور پائیدار ودیرپا ترقی و خوشحالی کے لئے باہمی معیشت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…