Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کا سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کا وژن صنعتی کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسد عمر
Latest News Urdu - March 2, 2021

وزیراعظم عمران خان کا سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کا وژن صنعتی کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسد عمر

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ (ر) سے ایف آئی ای ڈی ایم سی ہیڈ آفس میں ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے اقتصادی زونز میں نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے جھمرا انٹرچینج کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے ملک میں صنعتی کاری میں تیزی لانے کے لئے ایف آئی ای ڈی ایم سی کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ صنعت کو مزید تقویت دینے کے لئے ایک نئی ٹیکسٹائل پالیسی بنائی جارہی ہے۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان کا سی پیک خصوصی اقتصادی زونز کا وژن صنعتی کاری کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسد عمر

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔