وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ازبکستان کو اپنی بندرگاہوں تک بلا تعطل رسائی فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
.
وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد العزیز کاملوف سے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں پاکستانی بندرگاہوں تک مکمل رسائی کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیاء کے متصل ملکوں کو پاکستانی بندرگاہوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے کر اپنی ٹرانزٹ معیشت کو بڑھانے کے ایجنڈے کو مستحکم کیا گیا ہے۔ وسطی ایشیائی ممالک سی پیک کے سبب پاکستان کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ترکی اور ایران کے راستے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…