Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ون چائینہ پالیسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - February 4, 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ون چائینہ پالیسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار۔

.

بیجنگ میں چینی تھنک ٹینکس، یونیورسٹیز اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان اور نمائندوں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ون چائنا پالیسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار عالمی چیلنجز کے پیش نظر دنیا کو ایک اور سرد جنگ کی محتمل نہیں ہو سکتی اس لیے پاکستان کا چاہتا ہے کہ عالمی سیاست میں محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھا یا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں پل کا کردار ادا کیا ہے اور وہ دوبارہ ایسا کرداراداکرنے کا خوہاں ہے۔اسی طرح انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کی سدا بہار تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زرعی تبدیلی پر توجہ دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایسی مراعات کی پیشکش کر رہا ہے جو سرمایہ کاری کے دیگر مقامات کے مساوی یا بہتر ہوں۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ون چائینہ پالیسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…