Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی چن پنگ سےٹیلی فونک گفتگو؛وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غربت،کووڈ-19اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں سی پی سی کی کوششوں کی شاندار الفاظ میں تعریف۔
Latest News Urdu - October 26, 2021

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی چن پنگ سےٹیلی فونک گفتگو؛وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غربت،کووڈ-19اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں سی پی سی کی کوششوں کی شاندار الفاظ میں تعریف۔

.

ایک اہم پیش رفت میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہےجس میں مختلف دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ فیز ٹوکے ذریعے سے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین کے زیرو کوئلہ اقدام کے پس منظر میں سی پیک کو سبز بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالگرہ پر صدر شی چن پنگ کو مبارکباد دی اور سی پی سی کی غربت کے خلاف مہم کی تعریف کی جس کی وجہ سے چین ایک معتدل خوشحال معاشرہ بنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے چین کی کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور وبا کے دوران پاکستان کو طبی امداد فراہم کرنے پر صدر شی چن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کو سراہا۔ مزید برآں،سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ ایم ایل-1 پر جلد عملدرآمد سے رابطے میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ عالم پر افغانستان کو فوری انسانی اور اقتصادی مدد فراہم کرنے کی ضروت پر زور بھی دیا۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی چن پنگ سےٹیلی فونک گفتگو؛وزیراعظم پاکستان کی جانب سے غربت،کووڈ-19اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں سی پی سی کی کوششوں کی شاندار الفاظ میں تعریف۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…