Home Opinion Editorials in Urdu وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گا، شکیل احمد رامے
Opinion Editorials in Urdu - February 2, 2022

وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گا، شکیل احمد رامے

.

 ماہر معاشیات شکیل احمد رامے لکھتے ہیں کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے پیش نظر پاکستان نے تیاریوں کا عمل اچھے طریقے سے شروع کیا۔ پاکستان نے دو شعبوں پر  خاص توجہ  دی جن میں  کاروباری ماحول میں بہتری اور سی پیک کی سیکیورٹی شامل ہیں۔ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے اصلاحات کا عمل تیز کر دیا اور حکومت نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں میں صنعت کاری کے عمل میں کارکردگی بڑھانے کے لیے حکومت  نے نئی کوششیں اپنائی ہیں۔ مزید یہ کہ سیکورٹی ایک اور شعبہ ہے جس پر حکومت  تیزی سے کام کر رہی  ہے اورپاکستان سی پیک اور چینی سرمایہ کاری سے متعلق سیکیورٹی فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے  دورہ چین کے دوران دستخط  ہونے والے ایم او یوز  تیار کریں۔ یہ کاروباری برادری کے لیے ایک  نیک شگون ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وزیر اعظم کو مجوزہ اصلاحاتی فہرست اور نیا سیکورٹی فریم ورک اپنے ساتھ رکھنا چاہیے اور اسے چینی قیادت اور کاروباری برادری کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی ہے وزیر اعظم خان  سی پی سی کی قیادت اور حکومتی عہدیداروں سے تجاویز طلب کریں کیونکہ چین کے پاس اصلاحات کو ڈیزائن کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا بھرپور تجربہ ہے۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ وزیر اعظم کو ٹھوس منصوبوں یا کارروائیوں کی فہرست کا اشتراک کرنے پر توجہ دینی چاہیےاور سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاروں  کو راغب  کرکے صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments Off on وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گا، شکیل احمد رامے

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔