وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سی پیک امور نے سی پیک کے خلاف امریکی سازشوں کو مسترد کر دیا۔
.
نٹ شیل گروپ کی جانب سے مارٹن ڈاؤ گروپ کے تعاون سے منعقدہ “دی فیوچر سمٹ” کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں پہلے ہی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہےجبکہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں نے نیشنل گرڈ میں 5,300 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے اور مزید 3,500 میگاواٹ بھی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ انہوں نے امریکی پروپیگنڈہ خصوصاً سی پیک کو پاکستان کے لیے قرض کا جال قرار دینے کی سختی سے مذمت کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کو بڑے منصوبوں کے لیے اوسطاً دو فیصد سے بھی کم لاگت پر قرضے ملے جو یا شرح سود کم ہے یا اس کے مساوی ہے جو پاکستان کو یورپ، امریکہ یا ورلڈ بینک سے ملتا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…