وزیراعلیٰ مریم نواز کی سنکیانگ کے حکام سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاو ن پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سنکیانگ وایغور خودمختار علاقے کی کمیٹی اور پارٹی سیکریٹری و پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس (ایکس پی سی سی) کے پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران زراعت، صنعت، معیشت، ٹیکنالوجی، طب، کاروبار اور بنیادی ڈھانچے سمیت متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف منصوبوں کو عملی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے شین جیانگ کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ہی ژونگ یو کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں زرعی پیداوار بہتر بنانے کے لیے چینی تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹر ایفیشنٹ ٹیکنالوجی، ڈرپ اریگیشن اور معیاری بیجوں کے استعمال سے کم پانی والے علاقوں میں زرعی پیداوار میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئیں۔پاکستان میں تعینات چین کے قون…




