وزیرخارجہ اسحاق ڈار ’اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘ میں شرکت کے لیے اہم دورے پر چین پہنچ گئے۔
.
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ’اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے چین پہنچ چکے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ان کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے جن میں اعلی سطح کے تبادلے اور دورے، پاک چین اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل میں رابطے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 13 سے 16 مئی تک چینی دارالحکومت کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ یہ دورہ چینی اور پاکستانی وزارت خارجہ کے درمیان ادارہ جاتی بات چیت کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ مزید برآں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار علاقائی اور جغرافیائی منظر نامے اور کثیر الجہتی سطح پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…