Home Latest News Urdu وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - July 29, 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات میں کیا۔وزیر خارجہ بلاول نے اس موقع پرمزید کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور روابط کے لیے ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ ایف ایم بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں صنعت، زراعت، آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ معیاری ترقی پرخاص توجہ مرکوز ہے، جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Comments Off on وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…