Home Latest News Urdu وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا نئے چینی ہم منصب کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - January 10, 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا نئے چینی ہم منصب کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

 

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے نئے وزیر خارجہ کین گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کین گینگ کو چین کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور شراکت دار ہیں جن کی باہمی حمایت اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون پر مبنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Comments Off on وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا نئے چینی ہم منصب کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…